فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) فیصل آباد ڈویژن کا ایک اہم اجلاس ایپکا یونٹ (شاہین ورکرز یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد) کے دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ویژنل صدر ایپکا فیصل آباد چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں نے کی۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ایپکا فیصل آباد ڈویژن و چیئرمین شاہین ورکرز یونین (رجسٹرڈ) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عامر محمود اعوان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد عرفان خان، صدر ایپکا یونٹ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد چوہدری رضوان گجر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ایپکا عامر محمود اعوان اور دیگر عہدیداران کے خلاف شائع کی گئی بے بنیاد خبروں کی شدید مذمت کی گئی۔




