کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے’100انڈیکس ایک لاکھ 60ہزار تک گر گیا۔دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 2972پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100انڈیکس ایک لاکھ 60ہزار 126پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔




