ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کا دورہ ڈجکوٹ

ڈجکوٹ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے ڈجکوٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دوران وزٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ اور تاندلیانوالہ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کو چیک کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو میں طبی سہولیات اور صفائی کو مزیدبہتر بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے تاندلیانوالہ روڈ پر جاری کام میں معیاری مٹیریل لگانے کے احکامات جاری کئے اور تجاوزات کو جلد سے جلد ختم کرانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنرنے ڈجکوٹ میں خوبصورتی اور سیروتفریح کیلئے کئے گئے کاموں پر اظہار اطمینان کیا اور مذید شہر کو خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں