کسانوں کا مطالبات کیلئے روڈ کاررواں کا اعلان

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی اورکسان بورڈ نے کسانوںکے مطالبات کے حق میں پنجاب بھرمیں 24، 25 اور26 اکتوبر کو روڈکارواں اعلان کردیا ۔ ” کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ” نعرے کے تحت پورے پنجاب میں نکالے جانے والے روڈ کارواں میں کسانوں کی تمام نمائندہ تنظیمیں شرکت کریں گی۔ کسان بورڈکے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاںنے کہاہے کہ اگر حکومت کسانوں کوکھاد، بیج ،بجلی،ڈیزل اور زرعی ادویات کی قیمتوں میںسبسڈی دے تو گندم دو ہزار روپے من بھی فروخت کرنے کو تیار ہیں ، حکومت گندم کی امدادی قیمت 45سو روپے من، آٹے پر سبسڈی، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد کمی، سیلاب متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 40ہزار امداد اور زرعی قرضوں کے موخر کرنے کااعلان کرے۔ گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی ہٹائی جائے اور اہم فصلوں کی امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیاں جاری رہیں تو آئندہ برس غذائی بحران پیدا ہوجائے گا۔ حکومتیں جاگیرداروں کو نواز رہی ہیں جبکہ چھوٹے کسانوں کو برباد کیا جارہا ہے۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمت بھارت کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے، بیج اور زرعی ادویات مہنگی اور جعلی ہیں۔انہوںحکمرانوں پر واضح کیا کہ کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا، کسان گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ آئی ایم ایف اور اس کے غلاموں کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں ۔حکومت کی گزشتہ ایک برس سے جاری پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹا کسان پریشان اور زراعت تباہ ہورہی ہے، زراعت کی شرح نمو 6 فیصد سے اعشاریہ5 تک پہنچ گئی ہے۔ زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، یہ ملک کی 60 فیصد دیہی آبادی کے روزگار کا ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں