تمباکو نوشی کے خاتمے کا جامع اور موثر فریم ورک ناگزیر

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) معمار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) کے اشتراک سے اسموکر سیشن باعنوان ”آئیں پاکستان کو تمباکو فری بنائیں”سابقہ ا یم پی اے میاں طاہر جمیل ،ایڈوکیٹ خرم شہزاد، فاروق ایوب چیئرمین معمار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، یوسف عدنان، ڈاکٹر شمع جواد، ڈاکٹر اصباح خالد، بوعز گل، صبا گل ٹرانس جینڈر ، رامش ٹرانس جینڈر، میڈم شمیم اعوان ،وسیم عباس ،ریحانہ امجد، فوزیہ کنول و دیگر شریک ہیں ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکونوشی کے خاتمے کاجامع اور مثر فریم ورک ناگزیر ٹوبیکو ہارم ریڈکشن (ٹی ایچ آر) سے مراد تمباکو کے نقصان میں کمی لانے کا تصور ہے جس کے تحت ایسی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو تشکیل دیا گیا ہے ،جن کا مقصد تمباکو کے استعمال سے جڑے خطرات میں کمی لانا اور خصوصی طور پر ان افراد کی مدد کرنا ہے جو نکوٹین کا استعمال مکمل طور پر ترک کرنا نہیں چاہتے یا وہ ایسا کرنے میں ناکام ہیں۔ ٹی ایچ آر فوری اور مکمل طور پر تمباکو کے استعمال سے پرہیزکی بجائے کم نقصان دہ متبادل مصنوعات کے استعمال کی حمایت کرتا ہے جن میں میں ویپ یا ای سگریٹ، ہیٹڈ ٹوبیکو پرودکٹس، نکوٹین پاچز اور سنوس شامل ہیں۔ یہ متبادل مصنوعات سگریٹ سمیت تمباکو کی دیگر مصنوعات کے مقابلے میں کم خطرے کی حامل ہیں اوران کے برعکس کیمیائی مادوں کے بغیر صرف نکوٹین فراہم کرتی ہیں۔گو کہ عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن برائے ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) کے تحت تمباکونوشی کے مکمل خاتمے کیلیے مختلف جگہوں پر تمباکو کے استعمال کی ممانعت، اس کی مصنوعات پر ٹیکس، اشتہارات پر پابندیوں اور سگریٹ کی ڈبیوں پر انتباہی پیغامات شائع کرنے جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی مدد سے کئی ممالک میں تمباکو کے استعمال میں کمی آئی ہے مگر صرف یہ اقدامات اب کافی نہیں ہیں۔عالمی ادارہ صحت اور ایف سی ٹی سی کی جانب سے انسداد تمباکونوشی کیلیے جو موجودہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہیوہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی سے دوچار ہے۔ ان اہداف کے حصول اور نکوٹین کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے ٹوبیکو کنٹرول کے تیسرے مگر اہم حصے یعنی ہارم ریڈکشن کو مکمل طور پر اپنانے اور اسے فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ ایف سی ٹی سی2005 سے نافذ ہے جو تمباکو کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں اور اموات سے نمٹنے کیلیے عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کیلیے کی جانی والی کوششوں کی ایک اہم دستاویز ہے۔ اس کا بنیادی مقصد تمباکو کے استعمال سے صحت، سماج اور معاش پر پڑنے والے بوجھ پر قابو پانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں