ملی یکجہتی سے اسلام دشمن عناصر کے ارادوں کوناکام کیا جاسکتا ہے،علامہ ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ادارہ البرہان شہباز ٹائون میں سالانہ شان اولیاء کانفرنس کا انعقاد استاد القرا القاری پیر محمد عاشق علی نعیمی مدنی مدیر اعلی ادارہ ہذا میزبان جبکہ علما مشائخ معزز ین شہر کی بھر پور شرکت۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالمِ دین سفیر امن علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں علما پر زور دیا کہ محراب و منبر سے اخوت اسلامی کا ماحول اور لوگوں کو تحمل برداشت بھائی چارہ ‘مذہبی ہم آہنگی ‘بین المذاہب رواداری تکریم انسانیت قومی یگانگت پر عمل پیراہونے کی تلقین کریں اختلاف رائے کو تنازعات کا سبب ہر گز نہ بننے دیں ملی یک جہتی کو فروغ دیں اسلام پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ہم اپنے قومی اتحاد سے ہی خاک میں ملا سکتے ہیں پاکستان کے تحفظ و دفاع کے لیے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور فتوی پیغام پاکستان کوعام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔علامہ عزیز الحسن اعوان ‘پیر محمد صدیق الرحمن’صاحبزادہ برہان رضا نعیمی ‘حافظ محمد رضوان ‘قاری محمد فرحان’ حافظ محمد ریحان و دیگر مقررین نے کہا علما اولیا بزرگان دین نے کتاب اللہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہمیشہ درس دیا لوگوں کے قلوب کو نور اسلام سے منورکیا تعلیمات رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں دفاع و تحفظ پاکستان پر افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین اور شہدا کو سلام عقیدت بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں