مکوآنہ چوک اور چناب چوک بلاک کرنے پر 2مقدمات درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب چوک جھنگ روڈ اور جڑانوالہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب مذہبی جماعت کے مشتعل افراد نے حکومت مخالف نعرے بازی’ ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیئے’ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف وہراس پھیلا دیا، پولیس کیساتھجھڑپیں اور تصادم کے دوران ہیڈ کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی پھاڑ دی، پولیس نے گھیرائو جلائو کرنے کے الزام میں ٹی ایل پی کے 3امیدوار صوبائی اسمبلی رائے عمران رضوی’ سید آصف اﷲ شاہ بخاری’ ابرار اعوان سمیت 31نامزد اور 39نامعلوم جبکہ تھانہ جھنگ بازار پولیس نے 5نامزد اور 20نامعلوم افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر امتیاز علی نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز تحریک لبیک کے مشتعل مظاہرین نے امیدوار ٹی ایل پی رائے عمران رضوی اور لقمان کی قیادت میں مسلح افراد نے مکوآنہ کے قریب حکومت’ عسکری وسرکاری اداروں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے پتھرائو کرتے ہوئے نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی توڑ پھوڑ کی اور روڈ بلاک کر دیا۔ جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو مشتعل مظاہرین نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عظیم پر حملہ کر کے وردی پھاڑ دی، بیجز چھین لئے۔ رائے عمران رضوی’ لقمان’ محمد عمران’ ابوبکر’ عبدالحمید’ عظیم’ قاری سہیل عطاری’ حسن رضوی’ ساجد رضا’ اکرم’ ثمران گجر’ محمد راشد’ بشارت’ اعجاز’ سلیم’ شاہد اقبال’ مفتی سید اظہر’ قمر نواز’ عدنان’ مبشر فاروق’ علی رضا’ عامر علوی’ عبدالرئوف’ محمد نذر حسین’ عبدالرحمان’ امیدوار ایم پی اے سید آصف اﷲ شاہ بخاری’ امیدوار صوبائی اسمبلی ابرار اعوان’ محمد امجد’ عبدالسلام’ فہیم ودیگر نامعلوم مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ تھانہ جھنگ بازار کے انچارج انوسٹی گیشن محمد اسلم واحد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز چناب چوک جھنگ روڈ پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کاشف حیدر’ محمد شعیب’ عادل بشیر’ محمد عمر’ محمد عاصم اور ان کے 20 نامعلوم ساتھیوں نے مسلح ہو کر چناب چوک آ کر ریاست مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا اور پرتشدد احتجاج کرنے لگے’ پتھرائو کیا، جی سی یونیورسٹی آنے والے طلباء اور راہگیروں میں خوف وہراس پھیلایا اور بعض افراد کو حبس وبے جا میں رکھا، جس پر پولیس نے 7ATA، 324، 353، 186، 290، 291، 341، 148، 149ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں