انسداد ڈینگی بارے طلبہ میں آگاہی پمفلٹس کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم بارے آگاہی مہم کے حوالے سے شعبہ سٹیزن لائزن سیل کے سٹاف نے گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول گلشن کالونی کا وزٹ کیا اور وہاں پر زیر تعلیم طالب علموں کو انسداد ڈینگی بارے لیکچر دیا اور پمفلٹس تقسیم کئے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی ممکنہ افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ واسا فیصل آباد کی جانب سے عوامی سطح پر انسداد ڈینگی مہم کا مقصد موذی مرض کا سبب بننے والے ڈینگی مچھروں سے بچا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس پر بھرپو عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت واسا ہیڈ آفس سمیت دیگر ذیلی دفاتر، ڈسپوزل اسٹیشنز اور پانی کی ٹینکیوں پر عمارتوں کی چھتوں، ائیرکولرز، ڈسپنسرز سے روزانہ کی بنیاد پر پانی ختم کروایا جا رہا ہے جبکہ کوریڈور سمیت دیگر جگہوں سے کباڑ کے سامان کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے ایڈمن ا فسران کو بھی انسداد ڈینگی مہم کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروانے کے لئے اچانک انسپکشن کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں