تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کی حدودچک نمبر 391گ ب میں عطائی ڈاکٹر فیصل ظہورکے غلط انجکشن سے 35سالہ شبیر احمد جاں بحق ہو گیا۔ متوفی شبیر احمد پانچ بچوں کا باپ تھا۔عینی شاہدین اور لواحقین کے مطابق شبیر احمد کو عطائی ڈاکٹر نے کھڑے کھڑے چولہے کے قریب انجکشن لگایا، جس کے فورا بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شبیر احمد کی موت انجکشن کے ری ایکشن کی وجہ سے واقع ہوئی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عطائی دن کے اوقات میں تاندلیانوالہ کے ایک نجی ہسپتال میں ڈیوٹی کرتا ہے جبکہ شام کے وقت اپنے گاں میں غیر قانونی طور پر پریکٹس کرتا ہے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ڈی ایس پی سرکل تاندلیانوالہ اور ایس ایچ او سٹی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا اہلِ علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔




