کمشنر فیصل آباد کا بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس فسلیٹیشن سنٹر کامیابی کی منازل کی جانب گامزن ہے۔سنٹر سے اب تک کاروباری حضرات کو11ہزار 781۔این او سیز کا اجرا کیا جاچکا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیااورسنٹر میں محکموں کے نمائندگان کی ڈیوٹی،بزنس کمیونٹی کواین اوسیز کے تیز رفتار اجرا کے ساتھ معیاری سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹر کی مثالی کارکردگی کو سراہااورعوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں