ڈائریکٹر واسا ابوبکر رندھاوا کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم ڈی واسا پروفیسر اعجاز رندھاوا کی اہلیہ’ میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ہلال احمر ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد رندھاوا کی بھابھی اور ڈائریکٹر واسا واٹر ریسورسمنٹ چوہدری ابوبکر رندھاوا کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نیک سیرت’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ ان کی نمازجنازہ آج 14اکتوبر بروز منگل بعدازنماز ظہر بڑے قبرستان نڑوالا روڈ غلام محمد آباد میں ادا کی گئی جس میں سرکاری افسران’ صنعتکاروں’ تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں