سابقہ بیوی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

مکو آنہ (نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس نے سابقہ بیوی کو قتل کی دھمکیاں دینے اور گھر پر فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ تفصیلا ت مطابق پرویز احمد ولد محمد الطاف نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مدیحہ پرویز کی شادی زاہد رفیق ولد رفیق احمد سکنہ چک نمبر 214 رب محلہ نور پورہ سے ہوئی تھی زاہد رفیق نے سائل کی بیٹی مدیحہ پرویز کو طلاق دیدی ہے جو کہ اب الگ ہو گئی ہے میں بمعہ فیملی اپنے گھر میں موجود تھا کہ اچانک الزام علمیان بالا سائل کے گھر کے باہر آگئے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے میری فیملی ڈر اور خوف کی وجہ سے باہر نہ آئے زاہد رفیق فائر نگ کرتے ہوئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگیا اور کہا کہ جب بھی ہمیں مدیحہ پرویز نظر آئی اس کو قتل کر دیں گے زاہد رفیق اب بضد ہے کہ مدیحہ پرویز کو دوبارہ اپنے گھر آباد کرلے مگر مدیحہ پرویز انکاری ہے اور زاہد رفیق کیخلاف فیملی کورٹ میں بچوں کا دعوی دائر کیا ہوا ہے جس کا رنج بھی زاہد رفیق کو ہے۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں