سرگودھا ’41 متاثرہ دیہات میں سے 26 کا سروے مکمل

سرگودہا(بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سروے سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 41 متاثرہ موضع جات میں سے 26 کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی علاقوں کا کام رواں ہفتے کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 25 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جنہوں نے اب تک 4835 سروے مکمل کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 1731 مکانات متاثر رپورٹ ہوئے، جن میں پکے مکانات میں 58 مکمل تباہ اور 724 جزوی متاثر جبکہ کچے مکانات میں 213 مکمل تباہ اور 732 جزوی متاثر رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 10093 ایکڑ رقبے کا سروے کیا جا چکا ہے جبکہ لائیو اسٹاک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں