ملک اکرام الحق(قادری این سٹور)انار کلی،کوہ نور سنٹر والے انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک اکرام الحق قادری جی این سٹور(انارکلی، کوہ نور سنٹر) والے قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ 14 اکتوبر منگل کے روز آستان فضل گلشن علی نزد صدر بازار غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔ انہیں آستان فضل میں ان کے والد حاجی غلام نبی قادری کے مزار کے پہلو میں دفن کر دیا گیا۔ ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئیقرآن خوانی بدھ 14 اکتوبر کو صبح اٹھ بجے آستان فضل گلشن علی میں ہوگی۔ مرحوم ملک احسان نبی قادری، ملک اسلام اور ملک اسلم کے بھائی اور حاجی غلام نبی قادری آستان فضل کے بیٹے تھے۔ ان کی رہائش ٹھنڈی حویلی گلشنِ علی نزد صدر بازار ڈاکخانہ غلام محمد آباد فیصل آباد میں واقع ہے۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور خدا ترس انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی زہد وتقوی اور انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ وہ روحانیت کے قائل تھے اور بزرگان دین سے گہری عقیدت رکھتے تھے۔ ان کے خاندان کی طرف سے فری یونانی ڈسپنسری اور روزانہ لنگر کی تقسیم سمیت متعدد فلاحی منصوبے جاری کر رکھے ہیں۔ سوموار کی سہ پہر انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے بیوہ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ابطے کے لئے ملک اسلام 0300667356ملک اسلم 03007659795, ملک وقاص احسان 03219656500، ملک عباس احسان ۔03323750111 ملک حنان احسان 03226898888

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں