لاہور(بیو رو چیف )ویوو نے اپنے جدید اسمارٹ فون V60 Liteکے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کاسنگ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو سفر کے دوران یادگار تصویرمیں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔ Travel Portrait Perfect Partnerکے طور پر متعارف کرایا گیا vivo V60 Lite کی AI Aura Light Portraitٹیکنالوجی کی تین نسلوں، جدید AIامیجنگ صلاحیتوں، دلکش اور نفیس ڈیزائن اور کارکردگی کا حسین امتزاج ہے۔ یہ نیا فون آج کے جدید طرزِ زندگی رکھنے والے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی یادوں کو بہترین انداز میں محفوظ کر سکیں۔ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، جناب محمد زہیر چوہان نے کہا: V60 Liteکے ساتھ ہم ہر سفر میں اسٹوڈیو معیار کی پورٹریٹ فوٹوگرافی فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ہماری اس مستقل کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو طرزِ زندگی پر مبنی ڈیزائن کے ساتھ جوڑیں خاص طور پر ان لمحات کے لیے جو یادگار بننے کے قابل ہوں۔




