حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دے رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کل متوقع کمی سے مسلسل مہنگائی سے نبردآزما صار فین کو معمولی راحت ملے گی-ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10روپے تک کی کمی کا امکان ہے-وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ہر سطح پرریلیف دے رہے ہیں باالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 2سال میں متحرک ہوکر اورعملی اقدامات سے عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہیں الیکٹرک بسوں سمیت ایسے منصوبے پیش کئے جارہے ہیں جن سے نہ صرف عوام کی ضرورت پوری ہوں گی بلکہ خوشحالی بھی آ ئے گیا-انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کیے ہیں 2018 میں پیش کئے گئے سیاسی پروجیکٹ نے خوشحال عوام کو بدحال اورملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا-انہو نے کہا کہ آ ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے جس سے روزمرہ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں