فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ ، سینئر وائس چیئرمین پاکستان سید آفتاب عظیم بخاری،سید راشد گردیزی، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیت کاتقاضا ہے کہ”سانحہ مریدکے” کے دکھ درد ورنج والم کا ازالہ کیا جائے جن عناصر نے قوم اوراداروں کو آمنے سامنے کھڑاکرنیکی سازش کی ہے انکو بے نقاب کیاجانا چاہیے۔ قوم اوراداروں کو صبر وتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ جن عناصر کیوجہ سے یہ خاک وخون کی ہولی کھیلی گئی ہے وہ قطعی طور پر ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ اس کڑے وقت میں ملک وقوم کے ذمہ داران کوچاہیے کہ وہ کوئی بھی ایسا اقدام نا اٹھائیں جس سے وطن عزیز پاکستان کو کسی قسم کانقصان یاانتشار پھیلے۔ “اہلسنت مکتب فکر” کی تاریخ گواہ ہے کہ اس کے آباو اجداد نے اور اس کی موجودہ نسل نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی “تعمیر، وترقی، خوشحالی، واستحکام کے لیے اپنی استطاعت سے بڑھ کر قربانیاں پیش کی ہیں اور ہم یہ آج بھی سمجھتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بابرکت نام کی بدولت ملاہے۔اسکی سلامتی ہمیں اپنی جان سے بھی عزیز ہے۔ لیکن اس میں کچھ “ناعاقبت اندیش “لوگ اپنے مکروہ کردار کے ذریعے “انتشار وافتراق” پیداکرنا چاہتے ہیں انکی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ہم ملکی سلامتی کے “اداروں” سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ سانحہ “مریدکے” کی تحقیقات کرتے ہوئے اس میں “شہید”ہونے والے اور زخمیوں کی دادرسی یقینی بنائیں گے۔




