فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لائل پور میوزیم فیصل آباد میں ٹور سیزن کا آغاز ہو گیا،شہرکی مختلف تحصیلوں و اضلاع کے طلبا تاریخ و ثقافت کا جائزہ لینے عجائب گھر کا رخ کرنے لگے ۔موسم گرما کی سختی کم ہوتے ہی لائل پور میوزیم فیصل آباد میں ٹور سیزن شروع ہو گیا گزشتہ روز تحصیل سمندری سے نوبل اسکول و کالج سے اساتذہ کے ہمراہ آنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات کا میوزیم آفیسرز نے نہایت خوشدلی سے استقبال کیا، وزیٹرز نے عجائب گھر کی ساندل بار، ٹیکسٹائل ، آرکیالوجی گیلریزسمیت دس مختلف گیلیریوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میوزیم فیلڈ آفیسر شہناز محمود کا کہنا تھا کہ ماہ اکتوبر کا آغاز ہوتے ہی لائل پور عجائب گھر میں مختلف تعلیمی اداروں کے ٹورز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو ماہ اپریل تک اسی جوش خروش سے جاری رہتا ہے ۔شہناز محمود کا کہنا تھا کہ مختلف تعلیمی اداروں کو دعوت دیکر بلایا جاتا ہے تاکہ طلبا شہر کی تاریخ و ثقافت سے آگاہی حاصل کر سکیں۔طلبا کو گائیڈڈ ٹورز فراہم کیے جاتے ہیں جہاں وہ سوال جواب کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں اس کے ساتھ طلبا و اساتذہ کے گروپ فوٹوز اور ویڈیوز بھی میوزیم میں بنائی جاتی ہیں جو ادارے کی اجازرت سے عجائب گھر کے سوشل میڈیا پیچز پر اپلوڈ کی جاتی ہیں تاکہ لائل پور میوزیم گھر گھر پہنچ سکے اور وزیٹرز زیادہ تعداد میں یہاں کا رخ کر سکیں ۔نوبل اسکول سسٹم اینڈ کالج کی پرنسپل مسسز جمیل نے لائل پور میوزیم کے دورہ کو خواب سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر عملی طور پر علم میں اضافہ ہوا وہ وقتاً فوقتاً طلبا کے ہمرا ہ میوزیم کا وزٹ کرتے رہیں گے۔ طلبا کا یہ ٹور۔ علم حیرت اور دریافت سے بھر پور تھا۔




