کمالیہ(نامہ نگار)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں چک نمبر 731گ ب، خان دا چک کے سیلا ب متاثرہ خاندانوں میں مزید خیمے پہنچا دیے گئے تاکہ متاثرہ افراد کو عارضی رہائش کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، اور انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو نظرانداز نہ کیا جائے ۔




