یوٹیوب بند کیوں کی گئی….؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے نوجوان صارفین کے لیے ذہنی صحت سے متعلق ایک نیا سیکشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس مقصد کے لیے اسپیشل ویڈیو شیلفس کے ذریعے نوجوان صارفین کو مختلف موضوعات جیسے ڈپریشن، انزائٹی، اے ڈی ایچ ڈی اور ایٹنگ (eating) ڈس آرڈرز کے حوالے سے ان کی عمر سے مناسبت رکھنے والی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔یہ ویڈیو شیلفس اس وقت نظر آئیں گی جب کم عمر صارفین کے اکائونٹس سے ذہنی صحت سے متعلق سرچز کی جائیں گی۔نوجوانوں کی جانب سے یوٹیوب کو سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور وہ وہاں ویڈیوز دیکھتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کی جانب سے اس حوالے سے ذہنی صحت کے لیے کام کرنے والے متعدد اداروں سے شراکت داری کی گئی ہے۔اس پروگرام کے لیے شواہد پر مبنی ویڈیوز کو تیار کیا جائے گا۔ان اداروں کے وسائل کو ویڈیو شیلفس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔نوجوانوں کی ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے سے قبل یوٹیوب کی جانب سے مختلف تبدیلیاں بھی کی گئی تھیں۔جیسے ایٹنگ ڈس آرڈرز کو فروغ دینے والے مواد کے خلاف کمیونٹی گائیڈ لائنز کو متعارف کرایا گیا جبکہ کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے۔کمپنی نے بتایا کہ ویڈیو شیلفس پروگرام کو آنے والے ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا۔اسے سب سے پہلے برطانیہ، کینیڈا، میکسیکو، فرانس، امریکا اور آسٹریلیا میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں