ٹرک کھائی میں گرنے سے15خانہ بدوش جاں بحق

سوات (نامہ نگار) سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 15افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد فیاض کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں8افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں