GMٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی بھاری مالیت کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر جھنڈا سنگھ کے قریب جی ایم ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنڈا سنگھ کے قریب جی ایم ٹیکسٹائل مل میں ورکر ویلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک چنگاری کپڑے کے ویسٹ پر جاگری، جس کے باعث آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بھاری مالیت کی کپڑے کی ویسٹ جل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں