فیصل آباد میں سیوریج سسٹم کے ناقص نظام پر شہریوں کااظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سیوریج سسٹم کے ناقص نظام پر گہری تشویش’ واسا اور دیگر انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، محلہ خالصہ کالج احاطہ چوہدری فدا حسین تنگ روڈ نزد میونسپل گریجوایٹ کالج سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا ہے۔ شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سکول کے بچوں اور نمازیوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ قبرستان میں جنازہ لیجانا مشکل ہو گیا ہے۔ گندے پانی کے تعفن سے محلہ دار بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ڈینگی کے خلاف مہم چلا رہی ہے، دوسری طرف گندے پانی کے جوہڑ بن رہے ہیں جس سے محلہ داروں کا جینا حرام ہو چکا ہے۔ محلہ داروں نے واسا حکام کو شکایات کا اندراج بھی کروایا ہے۔ شکایت نمبر 720600 اور شکایت نمبر 720601۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ایم ڈی واسا فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیا جائے ورنہ محلہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ یہ صورت حال تقریباً دو اڑھائی ماہ سے چلی آ رہی ہے۔ اسکے فوری حل کے احکامات فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں