پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر کنڈکٹ/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اور مجموعی طور پر 35انسپکشنز کرکے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دو دکاندار موقع سے گرفتار اور ایک کے خلاف استغاثہ دائر کرادیا۔انہوں نے پھلوں وسبزیوں ، گوشت اور کریانہ پر اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کو 35ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں