FDAنے سرکاری جگہ پر قبضہ کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹائون میں سرکاری جگہ پر ناجائز تعمیرات کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے جگہ کا قبضہ واگزار کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ناجائز تعمیرات سے متعلق نشاندھی پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کارروائی کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ افسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں انسپکٹر اسلم انصاری و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کو متحرک کیا گیا جس نے مدینہ ٹائون کے وائی بلاک میں بھاری مشینری کے آپریشن کرکے پبلک پارک سے ملحقہ سرکاری جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تعمیر کی گئی دیوار اور دیگر تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ ناجائز قابضین کے خلاف مزید قانونی کارروائی زیر عمل ہے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ناجائز تعمیرات اور سرکاری جگہ پر قبضہ کی کوشش سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے علاوہ ناجائز قابضین کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں