مخالفین کا باپ بیٹے سمیت تین افراد پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)مخالفین نے باپ بیٹے سمیت تین افرادکو زمین کے تنازع پرتشددکا نشانہ بناڈالا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر363ج ب کے ذوالفقارر علی اس کے بیٹے عادل اور محمد یوسف کوکاشف وغیرہ 6افراد نے باہم صلاح مشورہ ہو کر تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شور واویلہ پر بعض افراد موقع پرجمع ہو گئے جنہوں نے مداخلت کر کے ان کی جان چھڑائی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے وجہ عناد فریقین میں زمین کا تنازعہ بیان کیا جاتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں