افغانی پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغا نستان کا بھارتی شہہ پرپاکستان کیخلاف جار حیت کا ارتکاب احسان فرامو شی کی بدترین مثال ہے۔ دفاع وطن کیلئے ملکی سلامتی کے ادارے و عوام یکجا ن ہیں افغانستان کو بھارتی پراکسی کے کردارکی قیمت چکانا پڑے گی دشمن کھلا ہو یا چھپا اسکے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے مختلف محاذ پر اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی افغانستان حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ فتنہ الخوارج ہو یا طالبان جو بھی پاکستان کے خلاف اٹھنے کی جرات کرے گا اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان نے کلمہ طیبہ کے رشتے کی بدولت 40سال تک اپنے افغان مسلمان بھائیوں کی میزبانی کی اور انکوسینے سے لگائے رکھا آج وہی افغانی پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔ یہ طرز عمل قابل افسوس، قابل مذمت، اور باعث شرمندگی ہے افغانستان حکومت کی طرف سے کی جانے والی جارحیت پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ نہیں بلکہ افغان عبوری حکومت کی کارستانیاں ہیں۔ جن کابھرپور جواب دیا گیا ہے جس سے اسکی حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں