انکم ٹیکس ریٹرن داخل کی تاریخ میں توسیع کا خیر مقدم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں 15روز ہ توسیع کا خیر مقدم کیا ہے تاہم مطالبہ کیا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر اس میں مزید 15روز کی توسیع ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک معمول کی معاشی سرگرمیاںبحال نہیں ہو سکیں جبکہ سمندری کیبل کی وجہ سے انٹر نیٹ سروس بھی سست روی کا شکار ہے ۔ اس طرح ایف بی آر کے پورٹیل کے تکنیکی مسائل بھی بروقت انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی راہ میں روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اس لئے حکومت کو انکم ٹیکس داخل کرانے کی تاریخ کو فوری طور پر 15نومبر تک بڑھانے کا اعلان کر دینا چاہیے ۔ دریں اثنا فاروق یوسف شیخ نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں