غیر قانونی پٹرول کی فروخت پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)غیر قانونی پٹرول کی فروخت کر نے والا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر344ج ب کاقاسم علی اپنی دکان واقع چک نمبر342ج ب میں بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول کی فروخت کر نے میں مصروف تھاجس کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں مقامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے گوجرہ میں مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پرپٹرول کی فروخت کر نے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں