بنو قابل پروگرام کا انٹری ٹیسٹ،2ہزار طلبہ کی شرکت

جڑانوالہ(نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام امیر حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر بنو قابل پروگرام انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں2ہزار طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمان کی ہدایت پر الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم جڑانوالہ میں بنو قابل پروگرام انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سعید احمد،صدر الخدمت فائونڈیشن رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ،ڈائریکثر بنو قابل پروگرام جڑانوالہ عثمان نفیس،صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خان و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کا مقصد نوجوانوں کو بہترین روزگار فراہم کرنا ہے الخدمت فائونڈیشن تمام شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے فلسطین میں اپنے مسلمان بھائیوں کی بحالی کیلئے کام جاری ہے بنو قابل پروگرام کا مقصد طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر باعزت روزگار فراہم کرنا ہے اور 10 لاکھ طلبا و طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے پاں پر کھڑا ہو سکیں بنو قابل پروگرام انٹری ٹیسٹ کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے طلبا و طالبات کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں