افغانستان کا پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

لاہور (سپورٹس نیوز) افغان کرکٹ بورڈ نے بھی کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کردی۔افغانستان کا کرکٹ بورڈ بھی پاکستان دشمنی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا، حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز منسوخ کردیے۔پاکستان میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ نومبرمیں ہونیوالی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کو شرکت کرنی تھی۔بھات کو خوش کرنے کے لئے افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل بیان میں ٹی20 سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ دریں اثنائ۔لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں