2ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.44فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال 2025-26 ء کے پہلے2ماہ (جولائی، اگست) میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.44فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق اگست 2024 کے مقابلے اگست 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.54 فیصد اضافہ کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے رپورٹ کیا کہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 90.4 فیصد، ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں44.47 فیصد اور فوڈ گروپ کی پیداوار میں 7.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی، اگست میں ٹوبیکو 11.06 فیصد اور ملبوسات کی پیداوار میں 4.92 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح لیدر 2 فیصد، پیپر بورڈ 8.41 اور ربڑ مصنوعات کی پیداوار 24.90 فیصد بڑھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی، اگست میں مشینری اور آلات کی پیداوار 33.84 فیصد، فرنیچر کی پیداوار 10.84 فیصد گری۔اسی مدت میں کیمیکلز مصنوعات 5.14 فیصد، آئرن و اسٹیل کی پیداوار 3.44 فیصد کم ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 8.99 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2.60 فیصد اضافہ بڑھی تھی۔جولائی میں سالانہ بنیادوں پر فرنیچرکے سیکٹر کی پیداوار میں 86.79 فیصد کا اضافہ ہوا، آٹوموبائلز کے شعبے کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 57.80 فیصد بڑھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں