حج بکنگ کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) پرائیویٹ سکیم کے تحت حج2026ء پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔ وزارت سے منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو 22 اکتوبر تک پرائیویٹ حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج سکیم کے لیے امسال ساٹھ ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ 55 ہزار 5 سو عازمین حج نے بکنگ مکمل کر لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں