میاں طاہر جمیل،رانا احمد شہریار سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد شہر کے حلقہ PP-115 اور PP-116 میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری’ گزشتہ روز پی پی116 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں سمیت کئی امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے، پی پی115 میں مسلم لیگی رہنما محمد اصغر ملک کے کاغذات بھی منظور جبکہ آج پی پی115 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں طاہر جمیل اور انکے صاحبزادے بیرسٹر میاں آفاق طاہر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے۔ پی پی115 میں میاں طاہر جمیل اور پی پی116 میں رانا احمد شہریار خاں کی انتخابی مہم زور پکڑ گئی، پی پی115 میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق سیکرٹری رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہو گی۔ اسی طرح 20اکتوبر جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو جائیگا اور جن اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں گے وہ 24اکتوبر کو الیکشن ٹربیونل میں اپیل کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں