فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا موسم شروع ہوگیا۔ الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں کمشنر گولڈ کپ پنجاب انٹر ڈویژن تیکوانڈو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ میں پنجاب کے9 ڈویژن سے180 بوائز وگرلز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ریبن کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔کمشنر نے بوائز وگرلز کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کے مختلف مقابلے زوروشور سے جاری ہیں۔ انٹرپنجاب تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ڈسپلن قائم کرکے دوسروں کے لئے بھی رول ماڈل بنیں۔ہار جیت کے تصور سے بالاتر ہو کر کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔اللہ پاک نے کھلاڑیوں کے دماغ کو طاقت سے مالا مال کیا ہے۔والدین اپنے بچوں کو کھیلوں میں شرکت کے لئے قائل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلیں نظم وضبط اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔کمشنر نے پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی محکمہ سپورٹس اور فیصل آباد ڈویژن تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیاری سٹرکیں،آمدورفت آسان کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شہر کی 12مرکزی شاہرات پر34کلومیٹرایریاز کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مرمت وبحالی کے کام کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ ایک ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 کلومیٹر سٹرکوں کی کولڈ ملنگ اور 14 کلومیٹر کو ڈسمنٹلنگ کرکے بحال کیا جائے گا۔روڈز کی مرمت وبحالی کے ساتھ زیبراکراسنگ،لین مارکنگ،کرب سٹونز پینٹ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جھنگ روڈ، سوساں روڈ،شیخوپورہ روڈ،کینال روڈ،بلیوارڈ روڈ،بلال روڑ،جیل روڈ،مسجد اسماعیل روڈ،ایم اے جناح روڈ اور سرکلر روڈ شامل ہے۔ کمشنر نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو سٹرکوں کی مرمت وبحالی کا ٹاسک سونپا اور ٹائم لائینز طلب کیں۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔




