ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مانیٹرنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان اسمبلی را ئوکاشف رحیم،چوہدری عارف محمود گل،خان بہادر ڈوگر،ظفراقبال ناگرہ،جعفر علی ہوچہ موجود تھے۔ارکان اسمبلی نے عوامی بہبود کے جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں