فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کی معروف کاروباری شخصیت مرزا شہزاد اسلم کو چیئرمین ہیومن رائٹس ونگ پنجاب نامزد کر دیا گیا، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شہری حلقوں کی جانب سے شہزاد اسلم کو چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس ونگ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرزا شہزاد اسلم تمام طبقوں بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ کو بنیادی حقوق دلوانے کیلئے بھرپور سعی کرینگے۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس ونگ شہزاد اسلم نے کہا کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین سید ایاز ظہیر ہاشمی اور دیگر نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وطن عزیز میں امن وامان کی بحالی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
ض




