فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی خواجہ اسلام نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوام اورملک کے حالات سنوارنے والی جبکہ پی ٹی آئی بگاڑ نے والی جماعت ہے ماضی اورموجودہ دورمیں بھی مسلم لیگ ن نے ملک اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں ذمہ داری پوری کی -پی ٹی آئی نے پونے چارسالہ اقتدارمیں گالی گلو ج۔ پکڑدھکڑاورجھوٹے مقدما ت کے علاوہ کچھ نہیں کیا-وزیرا عظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پونے دوسال میں عملی اقدامات کیے ہیں-آج دنیابھرمیں پاکستان کاوقاربلند وزیراعظم میاں شہباز شریف اورفیلڈمارشل سید عاصم منیرکوقدرکی نگاہ سے دیکھا جارہاہے -سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھافیلڈ مارشل پاکستان کے لیے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں-انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے ساتھ سفارت کاری عروج پر ہے، ملک کی کامیاب سفارت کاری کی 80 سال سے مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، قومی مفاد کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔




