ماموں کانجن پولیس نے اشتہاری گرفتارکر لیا

ماموںکانجن( نامہ نگار)پانچ سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو ایس ایچ او عمران جاوید بسرا کی سر پرستی میں اے ایس آئی بابر جمیل نے پکڑ لیا ،ملزم ڈکیتی راہ زنی کے26مقدمات میں مطلو ب تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مامو کانجن عمران بسرا کے احکامات پر ایس آئی بابر جمیل نے پانچ سال سیمفرور خطرناک اشتہاری ملزم ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جہلم سے گرفتار کر لیا ملزم امتیاز ولد ممتاز، ڈکیتی راہ زنی کے 26مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سیسنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں ملزم نیپانچ سال قبل علاقہ تھانہ ماموں کانجن کمالیہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں تین لاکھ مالیت کا رکشہ اور نقدی رقم چھین کر اپنے دیکر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا تھا جرائم پیشہ عناصر کاقلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔عوام نے پولیس کی کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں