سرگودھا(بیوروچیف)تھانہ چوآ سیدن شاہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن،آئی جی پنجا ب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی،ایس ڈی پی او چوآ سرکل سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ سب انسپکٹر عدیل صفدر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سفیر نے ہمراہ ٹیم منشیات فروش محمد حسین ولد محمد سبطین ساکن ڈھیری جابہ کے قبضہ سے01کلو 120 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر غضنفر علی نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مزمل شجاع ولد خضر حیات ساکن چھمبی کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار۔ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے کاروائی کرنے والے افسران کو بھرپور شاباش دی۔




