خاتون کو بیٹیوں سمیت تشدد کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں گھس کر خاتون کواس کی بیٹیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنانے والے افرادقانون کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر414ج ب کی رضیہ بی بی اپنی بیٹیوں سمیت گھر پرموجود تھی کہ اس کے گھر میں گائوںمذکور کے ذوالفقار وغیرہ تین افراد زبردستی داخل ہو ئے اور اس کو بیٹیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنادیا شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں