نمل یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے انچارج کا دورہ FCCI

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)نمل یونیورسٹی کے فیصل آباد کیمپس کے انچارج بریگیڈیئر (ر) محمد سلیم نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ کیا اور فاروق یوسف شیخ کو نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے انڈسٹری اکیڈیمیا روابط بڑھانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تیار ہونے والی افرادی قوت کو صنعتوں کیلئے سود مند بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں باہمی روابط کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی سمت کو درست کرنے، نصاب تعلیم میں تبدیلی اور اہداف کے حصول کیلئے حکمت عملی طے کرنے کیلئے مزید بات چیت کی جائے گی تاکہ نئی مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دی جا سکے۔ بریگیڈیئر محمد سلیم نے صدر چیمبر کو نمل کے مقامی کیمپس کے دورے کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں