رکشہ اور ٹرالی میں خوفناک تصادم،ایک شخص جاں بحق،3زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)کالوال روڈ نزد ریاض آباد کے قریب رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ ریسکیو اہلکارو ں نے جاں بحق شخص اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت ابراہیم ولد غلام محمد 55سال، سکنہ چک جودھ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں نسرین بی بی زوجہ مراد (50 سال)،عارفہ بی بی زوجہ محمود (25 سال)، اورحسن ولد دوست محمد (30 سال) تینوں زخمی ریاض آباد کے رہائشی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں