ڈسپوزل کی صفائی کیساتھ ورکرز کی حفاظت کو ترجیح دی جائے

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے دین کالونی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں صفائی کی صورتحال اور سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے موقع پر موجود واسا ملازمین سے ملاقات کی ان کا حوصلہ بڑھایا اور مسائل دریافت کیے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ واسا کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر صفائی کے ساتھ ساتھ ورکرز کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی ٹیم نے شہریوں کے لیے صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے اور ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کے طور پر شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا ہے۔جہانزیب اعوان نے ڈسپوزل اسٹیشن کی لاگ بْک چیک کی اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ سیفٹی کِٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ دورانِ کام کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر کمشنر نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک پودا بھی لگایا۔ ایم ڈی واسا ابوبکر عمر، ڈپٹی ایم ڈی اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ واسا کی جانب سے شہر کے تمام 13 ڈسپوزل اسٹیشنز پر پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ان مقامات کو گرین زونز میں تبدیل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں