فیصل آباد کے3حلقوں میں ملتوی الیکشن23نومبر کو ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے2اور صوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات23نومبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملتوی ہونے والے حلقہ این اے96، این اے104اور پی پی98میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115اور حلقہ پی پی116میں امیدواروں کی سکروٹنی کاآج آخری روز ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے2اور صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونگے وہ 24اکتوبر تک الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے اور31اکتوبر کو الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔یکم نومبر کو امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی۔اور 3نومبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔4نومبر کوامیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہونگے۔اور اس طرح فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-96،NA-104اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98،پی پی115ا ور پی پی116میں پولنگ23نومبر2025ء کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ کے ملتوی ہونے والے ضمنی انتخابات بھی 23نومبر کو کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ملتوی ہونے والے حلقوں این اے96جڑانوالہ، این اے104فیصل آباد اور چک جھمرہ کے پی پی96میں سابقہ امیدوارجنہوں نے کاغذات جمع کروائے تھے وہی الیکشن لڑ سکیں گے، جس کے شہر کے مذکورہ حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں اور امیدواروں کے ووٹرز اور سپورٹرز نے ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کر دی ہے یاد رہے کہ مذکورہ نشستیں پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو سانحہ9مئی میں عدالت سے سزائیں ہو جانے کے بعدخالی ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں