صوفی شاعر وارث شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں تقریب کل ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار ‘وارث شاہ کانفرنس21اکتوبر کو منعقد کی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے زیر اہتمام کانفرنس پر نوجوان نسل کو عظیم صوفی شاعر کے افکار میں پنہاں حکمت کی موتیوں اور اخلاقیا ت کے اسباق سے روشناس کروایا جائیگاچیئرپرسن پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں مہمان اعزاز ہوں گے ۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر شازیہ رمضان کے مطابق اس کانفرنس کا بنیادی مقصد وارث شاہ کے لازوال شاہکار، “ہیر وارث شاہ” کے فلسفیانہ، ادبی، اور ثقافتی پہلوں کو اجاگر کرنا ہے۔ وارث شاہ کا کلام نہ صرف پنجابی ادب کا ایک قیمتی خزانہ ہے بلکہ اس میں پنجاب کی ثقافت، معاشرت اور لوک دانش کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز ماہرینِ لسانیات، ادبی نقاد، محققین اور دانشور شرکت کریں گے جو وارث شاہ کی شاعری میں موجود تصوف، محبت اور سماجی انصاف کے پیغامات پر مبنی تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔یہ ادبی نشست نوجوان نسل کو اپنے شاندار ثقافتی ورثے سے جوڑنے اور پنجابی زبان و ادب کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں