MCگوجرہ نے بازاروں کو سنگل لگا کر بند کر دیا

گوجرہ ( نامہ نگار) میو نسپل کمیٹی گوجرہ نے شہر بھر کے بازارو ں کے دا خلی راستو ں میں سنگل لگا کر شہریو ں کا گزرنا محا ل کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق میو نسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے رکشائوں کی آمدرفت کو روکنے کیلئے بازارو ں کے دا خلی راستو ں میں سنگل لگا کر راستے بند کئے جس کے باعث سنگل لگا نے والی جگہو ں پر رکشہ ڈرائیور و ں نے رکشے اور ریڑھی با نو ں نے سنگل کی آڑمیں ریڑھیاں کھڑی کر کے راستے مکمل طور پر بند کر دیئے اور شہریوں کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو چکاہے اور رکشائوں کی بازارو ں میں آمدرفت کو بھی نہ روکا جاسکا اور شہری بازارو ں میں اپنی موٹر سا ئیکل اور سا ئیکل تک گزارنے سے بھی قاصر ہیںاورپیدل گزرنا بھی مشکل ہوچکاہے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطا لبہ کیا ہے کہ بازارو ں میں لگا ئے گئے سنگل فوری ہٹا ئے جائیں تا کہ شہری بازاروں میں آ سا نی سے جا سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں