شہداء کی قربانیوں پرہر پاکستانی کوفخر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، شہداء کا ہر قطرہ لہو پاکستان کی بقاء اور امن کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ”امن سیمینار” سے چیئرمین صاحبزادہ عرفان جاویدقادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیف آرگنائزر حاجی محمد آصف ملک ‘ ممتاز تاجر لیڈر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ صاحبزادہ حمزہ طاہر’ وائس چیئرمین پاکستان پیرعمرفاروق جامی’ وائس چیئرمین فیصل آباد مہرمحمد نعیم ‘ سٹی چیئرمین فیصل آباد حاجی احمد جان خان’ سینئر نائب صدر (سٹی) محمد عامر ٍشہزاد’ علامہ نعیم طلحہ’ چیئرمین علما مشائخ ونگ (فیصل آباد) مولانا کرامت علی چشتی’ چیئرمین وسطی پنجاب ملک خالد محمود ودیگر بھی موجود تھے۔حاجی محمد آصف ملک اور مہر محمد نعیم نے کہا کہ قومی امن کمیٹی ہمیشہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے متحرک رہی ہے۔ امن کے لیے تمام پاکستانی قوم کو گروہوں اور فرقہ بندیوں سے نکل کر سب سے پہلے انسانیت اور ایک پاکستانی کی حیثیت سے اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں امن، اور بھائی چارے کے فروغ میں کمیٹی کے کردار کی بھرپور تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معاشرے میں برداشت، احترام اور اتحاد کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ہمیں بحیثیت پوری قوم ملک کی ترقی اور امن کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک پاکستان خشحال ہوتقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں