افواج پاکستان نے ہرسطح پر صلاحیتوں کا لوہا منوایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزااشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائوںنے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے نیشنل علماء کنوینشن سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کی کوششوں کی کامیابی کیلئے جو بھی قدم اٹھائے گی ملک بھر کی محب وطن تاجر برادری انہیںانکے شانہ بشانہ کھڑی ملے گی خواجہ شاہدرزاق سکا نے کہا کہ ملکی امن و استحکام اداروں کے استحکام سے جڑا ہے ہم اپنی دفاعی ڈھال (پاک فوج )کو جتنا مضبوط بنائینگے اور جتنی سپورٹ دینگے ہمارا دفاع اتنا ہی مضبو ط ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ہر سطح پر بے مثال صلا حیتوں کا لوہا منوایا ہے سینئر تاجر رہنمائوںمرز ا طالب صدیق بیگ، ترجمان ثمریز سومی ،مرزا مظہر صدیق بیگ، چوہدری اعجازاحمد ، ملک عباس اشرف ، میاںاشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ،شیخ ارسلان اسلم ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ،چوہدری ارشدگجر ، چوہدری اشر ف گجر،عمران خان ، وحید خالق رامے ،حاجی ندیم وہرہ ،چوہدری محمداکرم،عمران مجید ملک ، شاہد ندیم ، شیخ ریاض رانا عمران علی خان، مرزا محمداکرم ، چوہدری ارشدگجر اور دیگر نے کہا کہ نیشنل علماء کنوینشن میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا خطاب ایک سچے مومن ا ورمحب وطن کا خطاب تھا جس میں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں