انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنما خالد محمود اعظم آبادی نے مصنوعی مہنگا ئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعوں کے باوجود چینی ، گندم ، گوشت، چاول سمیت روز مرہ کھانے پینے کی اشیا کی ریٹ آسمان کو چھو رہے ہیں ۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی ہی طے کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ بنتی تو ضرور ہے مگر بازار میں اس ریٹ پر کوئی چیز ملتی نہیں ۔ سیلاب کے نام پر سبزیوں کے ریٹ غریب و مزدور طبقہ کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں ۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ تمام تر کھانے پینے کی اشیا موجود ہونے کے باوجود غلہ منڈی اور سبز منڈی میں بھیٹے بڑے بڑے آڑھتی اپنی من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کرتے ہیں ۔ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ انتظامیہ جب بھی حرکت میں آتی ہے تو غریب و مزدور سبزی و پھل فروشوں کو جرمانہ کر کے انہیں اہل خانہ سمیت بھوکہ مرنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ سرکاری سطح پر پنجاب حکومت آئے روز نئے نئے محکمے محکمے تو بنا رہی ہیں مگر عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ۔ بڑے بڑے مگر مچھوں کو کوئی نہیں پوچھتا ۔ صرف اور صرف عام دوکانداروں کے چلان کر کے انہیں پریشان کر رہے ہیں ۔ ان کے ہزاروں روپے کے چلان کر کے ان کے معصوم بچوں پر ظلم کرتے ہیں ۔ خالد محمود اعظم آبادی نے مزید کہا کہ جس طرح پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پر نئے محکمے بنا رہی ہے ان پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھے جو محدود ایام میں فیصلہ کرے جو نظر بھی آنا چاہیے وگرنہ حکومتی خزانے سے کڑوروں روپے کے ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں